ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے گورنر کے گھر ہوئی چوری کا انکشاف، خواتین سمیت 5 گرفتار

گجرات کے گورنر کے گھر ہوئی چوری کا انکشاف، خواتین سمیت 5 گرفتار

Sun, 08 Apr 2018 01:17:03    S.O. News Service

نوئیڈا،07؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) گجرات کے گورنرا وپی کوہلی کے گھر ہوئی چوری کا انکشاف کرتے ہوئے تھانہ سیکٹر -49کی پولیس نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) ڈاکٹر اجے پال شرما نے بتایا کہ 31مارچ کو گجرات کے گورنر وپی کوہلی کے نوئیڈاسیکٹر 50 میں واقع گھر سے نامعلوم چوروں نے زیورات اور نقد چوری کر لی تھی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ چوروں کی تصویر سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوئی تھی۔معاملے کی تحقیقات کر رہی پولیس نے دیر رات ایک پولیس تصادم کے دوران شریف، فہیم، ارسلام، گوتم سہگل اور فرزانہ کو گرفتار کیا، جبکہ گینگ کی ایک خاتون رکن روشن جہاں فرار ہے۔انہوں نے بتایاکہ پھنسے ملزمان کے پاس سے پولیس نے گجرات کے گورنر اوپی کوہلی کے گھر سے ہوئی چوری کئے گئے سامان اور نوئیڈا کے مختلف گھروں سے چوری کئے گئے 50 لاکھ روپے کے سونے، چاندی، ہیرے کے زیورات اور قیمتی پتھر، ایک لاکھ روپے نقد برآمد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے سیکٹر 49 میں رہنے والے جنرل وی بھاٹیہ کے گھر سے 19 مارچ 2017 کو چوری ہوئے اشیاء ، زیورات برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتارچوروں نے پوچھ گچھ کے دوران قومی دارالحکومت علاقہ میں 100 سے زائد چوری کی وارداتوں کو انجام دینے کی بات قبول کی۔


Share: